يمن،23مئی(ایجنسی) يمنی سکيورٹی اہلکاروں نے بتايا ہے کہ جنوبی شہر عدن ميں دو خوش کش بمباروں نے آج بروز پير کارروائی کرتے ہوئے کم از کم پينتاليس افراد کو ہلاک کر ديا ہے۔ سکيورٹی اہلکاروں کے مطابق خود کش حملہ آوروں نے فوج ميں
بھرتی کے خواہاں نوجوانوں کو نشانہ بنايا۔ ايک بمبار نے فوج ميں بھرتی کے ايک مرکز پر خود کو دھماکے اڑا ليا، جس کے نتيجے ميں اس مقام پر قطار ميں کھڑے بيس افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ ايک اور بمبار نے ايک آرمی کمانڈر کے مکان کے باہر کارروائی کی، وہاں بھی فوج ميں بھرتی کے خواہاں پچيس نوجوان ہلاک ہوئے۔